امریکا میں کورونا سے مسلسل دوسرے روزچارہزار اموات ریکارڈ
واشنگٹن:امریکا میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے تقریبا 4 ہزار اموات ہوئیں جبکہ پونے دو لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہوگئی۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا، کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔ادھر برطانیہ میں بھی 1200 سے زائد اموات ہوئیں اور 36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرکے پارٹی میں شرکت کرنیوالوں کو 800 پاونڈ جرمانہ دینا پڑے گا۔صورتحال خراب ہونے کے سبب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاون ختم کرنے کی تاریخ دینے سے گریز کیا ہے۔
Load/Hide Comments


