مریم نواز کو تحریک عدم اعتماد پر منالیں گے: راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر منالیں گے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں مکمل ہم آہنگی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مارشل لاء، جماعتیں توڑ کر اور وزیراعظم امپورٹ کر کے دیکھ لیا لیکن ناکام ہوئے، ہم سب کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے، سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments


