’وزیراعظم نے اپنے بہنوئی کیلیے پلاٹ پر قبضہ کرنے کیلئے سی سی پی او کو تعینات کیا‘ عطا تارڑ
لاہور: ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نے کہا ہےکہ وزیراعظم نے اپنے بہنوئی کے لیے پلاٹ پر قبضہ کرنے کے لیے سی سی پی او کو تعینات کیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑنے کہا کہ عدالت میں کسی اور شخص کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو شہباز شریف کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ بنا کر پیش کیا گیا، چینی قونصل جنرل نے جیل میں قید شہباز شریف کو خط لکھ کر سی پیک اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر ترجمان مسلم لیگ پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے لاہور کو کچرا کنڈی بنا دیا، آٹا ، چینی ، ادویات ایل این جی اور پیٹرول کے اسکینڈلز پر عمران خان کو ایک نہ ایک دن جواب دینا ہوگا۔
Load/Hide Comments


