وزیراعظم نے وفاقی وزرا کا اجلاس طلب کرلیا، سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور حکومتی ترجمان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم موجودہ سیاسی صورتحال پر گائیڈ لائنز دیں گے۔ قومی سطح کے مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب راوی اربن اور آئی لینڈ منصوبہ سے متعلق اجلاس بھی بلا لیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی وزرا اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ورکنگ گروپس منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

ادھر قومی رابطہ کمیٹی تعمیرات کا اجلاس بھی آج ہوگا۔ تعمیرات کے شعبہ سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں