برف کے تودے تلے ڈھائی گھنٹے دبے رہنے کے بعد 50 سالہ شخص زندہ نکل آیا
پیرس:فرانس میں برف کے پہاڑ کا تودہ گرنے کے بعد ڈھائی گھنٹے تک اس کے نیچے دبے رہنے کے باوجود ایک شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 50 سالہ شخص ایلگزینڈر گریتھر پہاڑوں کے درمیان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے ایک برفانی تودہ گرنے سے ڈھائی گھنٹے تک برف میں دبا رہا گیا، مگر حیرت انگیز طور پر اس نے خود کو باہر بھی نکال لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اسے ڈھونڈنے کے لیے نکلیں مگر وہ اس میں ناکام نظر آئیں۔ایلگزینڈر گریتھر نے میڈیا کو بتا یا کہ انہیں ایک درخت نے بچایا، اس سے وہ نیچے آنے والی برف کی زد میں پوری طرح آنے سے بچ گئے۔ برف نے انہیں گھیر لیا تھا لیکن ان کے گرد ہوا کے لیے خالی جگہ تھی۔
Load/Hide Comments


