وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔سعید غنی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان کے پیر کو ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔سعیدغنی کا کہنا ہے کہ ان کی کوش ہوگی کہ وہ اپنی ذمہ دارایاں بہتر طور پر انجام دے سکیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ 10 روز میں میرے لیے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں