اصلحان خاتون مداحوں کیلئے کیا کرنے جا رہی ہیں؟

کراچی:پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) پر نشر کیے جانے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار اصلحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی الہان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنائیں گی۔اصلحان خاتون نے 29 اور 30 جنوری کی درمیان شب انسٹاگرام اسٹوری پر 30 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ایک دفتر میں پاکستانی و ترکی کے جھنڈے کے سامنے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر ویڈیو میں گلثوم علی الہان نے ترکی و پاکستان کے مداحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دونوں ممالک کے مداحوں کو سنانے کے لیے بہت ہی اچھی خبر ہے۔انگریزی میں جاری کیے گئے بیان میں ترک اداکارہ نے اگرچہ خوشخبری کا اعلان نہیں کیا، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دونوں ممالک کے مداحوں کو بتانے کے لیے ایک خوشخبری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں