معمر بیوی نے بلیڈ سے 71 سالہ شوہر کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا
دمشق: شام میں 65 سالہ بیوی نے اپنے شوہر کی بد مزاجی سے تنگ ا?کر شادی کے 35 سال بعد بلیڈ سے گلا کاٹ کر شوہر کو قتل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں معمر خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی لاش گھر میں پڑی ہے اور ان کے گلے سے خون سے بہہ رہا ہے۔پولییس جائے وقوعہ پر پہنچی تو 72 سالہ شوہر کو قتل ہوئے ایک روز بیت چکا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش کا ا?غاز کردیا اور معمر خاتون سے پوچھ گچھ کی تو متضاد بیانات سامنے ا?نے پر انہیں حراست میں لے لیا۔دوران تفتیش 65 سالہ بیوی نے انکشاف کیا کہ شادی کے 35 برسوں میں شوہر نے ہمیشہ بدسلوکی کی، مارپیٹ کی اور عزت نفس کو کچلا جو اب قابل برداشت نہیں رہا تو جھگڑے کے دوران بلیڈ سے گردن کاٹ دی۔شوہر کو قتل کرنے کے بعد پولیس کو چکمہ دینے کے لیے معمر خاتون رات کو اپنے عزیز کے گھر چلی گئی اور اگلے روز واپسی ا?ئی تو شوہر کی خودکشی کا ڈھونگ رچایا تاہم پولیس نے حقیقت جان لی۔


