چین کے سفیر کو بھی نیب سے شکایت ہے، سلیم مانڈوی والا

کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چین کی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی پوچھ گچھ کی وجہ سے چینی سفیر نے بھی نیب کی شکایت کی ہے۔ہفتے کو کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجر وں اور صنعت کاروں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نیب پر تنقید اس لیے کرتا ہوں کہ نیب میں تاجربرادری کے خلاف غیر ضروری مقدمات قائم کیے جاتے ہیں۔ میرا مقصد یہ نہیں کہ نیب کرپشن کو نہ پکڑے بلکہ نیب کاروباری شعبے کو ہدف نہ بنائے۔ کاروبار میں بے قاعدگی کے کیسز ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے جانچ کرتے ہیں۔ جو لوگ نیب کی وجہ سے ملک چھوڑ کرگئے انکی تفصیل بھی نیب کو بھیجوں گا۔
انہوں نے بتایاکہ چین کے سفیر نے بھی نیب کی شکایت کی ہے کیونکہ نیب چین حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر پوچھ گچھ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں