ملک میں انتشار نہیں پھیلنے دیں گے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ یگانگت اور اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ ملک میں انتشار نہیں پھیلنے دیں گے۔ انہوں نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی۔
مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام کیساتھ مزار قائدؒ پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ وطن عزیر امن کا گہوارا بن چکا ہے ہم اتحاد بین المسلمین اور یگانگت کو فروغ دیں گے۔
چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلاحی ریاست ہے جس کا قیام لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ پر ہوا۔ مدینے کی ریاست کے قیام کے لئے ہم بھرپور کوششیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


