فلم ’3 ایڈیٹ‘سے شہرت پانیوالے اداکار اومی وادیا کو کیرئیر میں کیا مشکلات پیش آئیں؟

بالی وڈ بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹ سے مقبولیت پانے والے بھارتی اداکار اومی وادیا(چتر راما لنگم ) کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران خاصی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا ۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اومی وادیا نے بتایا کہ مجھے امریکا میں کوئی نہیں جانتاتھا جو کہ ایک مشکل تھی اور نہ ہی میری فیملی کا تعلق اداکاری سے تھا، میں نہیں جانتا تھا کہ کس پر بھروسہ کرنا ہے اور اپنے مقاصد کا تعین کس طرح کرنا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ میں امریکا میں اکیلا تھا اور مجھے کوئی نہیں جانتا تھا، میرا پورا خاندان بھارت میں تھا تب میں نے فیصلہ کیا کہ میں طویل مدت کے لیے نہیں آسکتا، صرف پراجیکٹس کے لیے بھارت آسکتا ہوں کیونکہ میں یہاں نہیں رہ سکتا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہم ستاروں سے بغض تو رکھتے ہیں لیکن وہ ساری زندگی ہوٹل کے کمروں میں رہتے ہیں اور سیلز مین کی طرح سفر کرتے ہیں جو کہ مسحور کن نہیں ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ جب آپ کے پاس واقعی کچھ بھی نہیں ہوتا تو پھر کچھ بننے کا چیلنج ہوتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ کے پاس اگر کوئی حوالہ نہیں ہے تو آپ ایک ٹی وی شو ، ایک چھوٹے سے کردار یا چھوٹی سی کامیابی پر بھی خوش ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں