وزیر اعظم مستعفی ہونے کا اپوزیشن کا مطالبہ مان گئے لیکن ایک شرط رکھ دی

وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادے وہ کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے نہ لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی،31 دسمبر کے بعد 31 جنوری بھی گزر گئی اب استعفے دینے کی بجائے یہ سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ استعفیٰ دینے کی جرأت نہیں رکھتے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی ہلاکت کا نوٹس بھی لیا اور وفاقی وزراء کی اضافی سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں