سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کوطلب کر لیا
کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا۔ منگل کولاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے متعلق سماعت پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیٹری داخلہ کو بتا دیں، عدالت میں پیش نہ ہوئے تو سینٹرل جیل میں ڈال دیں گے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ شہری لاپتہ ہو رہے ہیں اور کسی کو احساس ہی نہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ ہونے والے سجاول کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ناقص تفتیش پر آئی جی سندھ بھی طلب کر لیا۔
Load/Hide Comments


