صوبوں کو ویکسین بھیج دی گئی ہیں،نوشین حامد
اسلام آباد :پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے کہاہے کہ صوبوں کو ویکسین بھیج دی گئی ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کو ویکسین بھیج دی گئی ہیں،کراچی لاہور حیدرآباد پشاور میں کیسز زیادہ ہیں،ان شہروں میں پہلے ویکسین بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے میں مزید ویکسین آرہی ہے،پہل ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگے گی،پانچ لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز رجسٹرڈ کئے گئے،آسٹرا زینکا کے 60 لاکھ نوزلز پاکستان پہنچے
Load/Hide Comments


