براڈ شیٹ کمیشن کا دفتر شریعت عدالت میں قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے براڈشیٹ کمیشن کا دفتر شریعت عدالت میں قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرئع کے مطابق 20 گریڈکے افسر طارق محمود براڈ شیٹ کمیشن کے رجسٹرارکی خدمات سرانجام دیں گے اور پولیس کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیشن کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل آفس سے نیک نام اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کینام طلب کیے گئے ہیں جب کہ وزارت صحت سے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری آفتاب حسین کی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس سے 2 نیک نام افسران کینام طلب کیے گئے ہیں۔
واضح رہیکہ اپوزیشن کے شدید اعتراض کے باوجود حکومت نے جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


