وفاقی کابینہ نے کورونا ریلیف فنڈز کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس دوران کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری بھی دی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے بر وقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جاتا جب کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں