کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران غیرملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گرکر لاپتا
اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران کیمپ تھری سے واپسی پر رسی ٹوٹنے سے غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گرکر لاپتا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق موسمِ سرما میں کے ٹی سر کرنے کا ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کی مہم جوئی میں مصروف غیر ملکی کوہ پیما کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے مہم جوئی کے دوران غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گرکر لاپتا ہوگیا ہے جس کی نیپالی کوہ پیما تلاش کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کیمپ تھری سے واپسی پر رسی ٹوٹنے سے پیش آیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیپالی کوہ پیماوں کی ٹیم موسمِ سرما میں کے ٹو سرکرکے عالمی ریکارڈ قائم کرچکی ہے اور اس وقت پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی کے ٹوسرکرنے کی مہم جوئی میں مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments


