چین،جنگل میں آگ لگنے سے 19افراد ہلاک
چھنگ دو:جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچھوان کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث19افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 18آگ بجھانے والے کارکن اور ایک جنگل میں کام کرنے والا مقامی مزدور ہے جو کہ آگ بجھانے والے کارکنوں کو راستہ بتا رہاتھا، یہ سب لوگ منگل کی رات2بجے اچانک ہوا کا رخ بدلنے کے باعث آگ میں پھنس گئے تھے۔شی چھانگ شہر کے معلوماتی دفتر نے بتایا کہ پیر کی شام3:51پر مقامی جنگل میں آگ لگ گئی جو کہ تیز ہوا کے باعث قریبی پہاڑوں تک پھیل گئی۔3سو پیشہ ور آگ بجھانے والے کارکنوں اور 7سو اہلکاروں کو پیر کے روز امدادی کاموں کیلئے وقوعہ پر بھیج دیاگیاہے۔
Load/Hide Comments