چکا جام ہڑتال؛ بھارت میں کسانوں نے ٹریکٹرز کھڑے کرکے ہائی ویز بند کردیں
نئی دہلی: بھارت م?ں مودی سرکار کی متنازع زرعی پالیسی کیخلاف کسانوں نے چکا جام ہڑتال کے تحت احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ملک کی اہم اور مرکزی شاہراوں کو ٹریکٹرز کھڑے کرکے ا?مد و رفت کے لیے بند کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی زرعی پالیسیوں کے خلاف ملک کی اہم اور مرکزی شاہراو?ں کو ٹریکٹر اور ٹرالر رکھ کر کسانوں نے بند کردیا جس سے ٹریفک جام ہوگیا اور حکومتی افسران مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔کسان مظاہرین نے گزشتہ روز ہی شاہراو?ں کو بند کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد ا?ج دارالحکومت کے مضافات میں بڑی تعداد میں نفری تعینات کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود کسان مرکزی شاہراو?ں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں پر ہزاروں مظاہرین نے نئی دہلی کے نواح م?ں ت?ن مقامات پر دھرنا دے رکھا ہے جب کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر ریلی نئی دہلی میں داخل ہوئی اور لال قلعے میں سکھ جھنڈے لہرادیئے تھے۔


