باجوڑ میں جرگے نے خواتین کے ایف ایم ریڈیوکو فون کال کرنے پر پابندی لگادی

باجوڑ:باجوڑ میں قبائلی جرگے نے مقامی خواتین کے ایف ایم ریڈیو کو ٹیلی فون کال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور خواتین کی فون کال کی صورت میں دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ کے پی حکومت نے جرگے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ باجوڑکی تحصیل ماموند کے قبائلی عمائدین کے جرگے نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی خواتین ایف ایم ریڈیو میں براہ راست کال کر کے حصہ نہیں لے سکتیں، یہ قبائلی روایات کے خلاف ہے۔جرگے نے منشیات فروشوں کو دو ہفتے کی ڈیڈلائن دیدی منشیات فروش رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار ختم کرے۔ دو ہفتے بعد منشیات فروشوں کے خلاف لشکر کشی کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم قبائلی ضلع میں خواتین کے ریڈیو کالز پر پابندی اور سہولت سینٹر ا?مد کو روکنے پر خیبر پختونخوا حکومت بھی میدان میں ا? گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں