‘پی ایس ایل سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے اطراف ریسٹورینٹس بند کرنا نا انصافی ہے‘

لاہور: ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل قذافی ا سٹیڈیم کے اطراف میں واقع ریسٹورینٹس بند کرنا سراسر نا انصافی ہے۔
چیئرمین ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسٹورینٹس پہلے ہی مالی بدحالی کا شکار ہیں، مزید ناانصافی نہ کی جائے اور حکومت ہمارا کاروبار چلنے دے۔
عامر رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران کمرشل زون بند کرانا کہاں کا انصاف ہے۔
ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سیکیورٹی کے نام پر ایسا کام نہ کرے کہ بے روز گاری بڑھ جائے، ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں