ڈھاڈر،تبلیغی اجتماع میں آنیوالے لوگوں کی خدمت کے لیے تیارہیں، سرداریارمحمدرند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یارمحمدرند نے ڈھاڈر میں تبلیغی اجتماع میں آنے والے علماء،عام عوام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاہے کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ سمیت میرے قبیلے کے افراد اجتماع میں آنے والے لوگوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے، پاکستان دشمن عناصر ملک میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اجتماع میں شرکت کرنے والے ہر شخص چوکنا رہیں اور کوشش کریں کہ دشمنوں کو یہاں وہ موقع نہ ملے کہ ہمارے آنے والے مہمان کو کسی تکلیف کاسامنا ہو ں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈھاڈر میں منعقدہ اجتماع کی مناسبت سے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ سرداریارمحمدرند نے ڈھاڈر میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے علماء،اکابرین اور جماعت کے اراکین کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ یہ ڈھاڈر کیلئے خوش قسمتی ہے امید ہے کہ یہ سال بغیر تکالیف اور مشکلات کے گزرے گا،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ادارے اجتماع میں لوگوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے اس سلسلے میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیاگیاہے میں ذاتی طورپر خود،اپنے قبیلے اور پارٹی کے لوگ حتی الوسیع کوشش کرینگے کہ تبلیغی حضرات کو تمام سہولیات فراہم کی جاسکیں اور کوئی بھی کسی قسم کی زحمت کاسامنا نہ کرے،انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن عناصر ملک میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اجتماع میں شرکت کرنے والے ہر شخص چوکنا رہیں اور کوشش کریں کہ دشمنوں کو یہاں وہ موقع نہ ملے کہ ہمارے آنے والے مہمان کو کسی تکلیف کاسامنا ہو ں،ہم ہمیشہ کی طرح اس بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں۔اجتماع کی ڈھاڈر میں منعقد ہونا خوش قسمتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اجتماع کے شرکاء کی جب دعا کیلئے ہاتھ اٹھیں گے تو اللہ انہیں قبول کرکے آپ کی دعاؤں کو قبول کریگا،اجتماع منتظمین سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں