مقا می حکومتوں کے الیکشن میں تا خیر کیلئے تا خیری حر بے اختیار کئے جا رہے ہیں،معصومہ نگہت ناز

کوئٹہ:سابق کونسلروں کے مشترکہ گروپ ہم نگران کی رہنماؤں معصومہ،نگہت ناز و دیگر نے کہا ہے کہ مقا می حکومتوں کے انتخابات میں تا خیر کیلئے نت نئے تا خیری حر بے اور بہا نے اختیار کئے جا رہے ہیں الیکشنز ایکٹ 2017کے تحت مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے کے 120دن کے اندر نئے انتخابات کا انعقا د کروانا ضر وری ہے تاہم واضح آئینی اور قا نونی ہد ایت کے با وجود بلو چستان میں مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہوئے دو سال ہو چکے ہیں اور انتخابات کا انعقار نہیں کیا گیا، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو تحلیل کر تے وقت پنجاب حکومت نے ایک سال کے اندر نئے قانون کے تحت انتخابات کا وعدہ کیا تھا تاہم ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گز نے کے باوجود یہ وعدہ تشنہ تکمیل ہے ہم نے حزب اقتدار اور حزب اختلا ف میں شامل تمام سیا سی جما عتوں، عدلیہ سے استد عا کی ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور وں میں کئے گئے وعدے نبھائیں اور اختیارات اور وسائل کی مقامی سطح پر منتقلی کیلئے مقامی حکومتوں کے انتخا بات کے فی الفور انعقاد کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مقا می حکومتوں کے انتخابات میں تا خیر کیلئے نت نئے تا خیری حر بے اور بہا نے اختیار کئے جا رہے ہیں مگر الیکشن خا موش ہے، کمیشن صوبائی حکومتوں کے عدم تعاون کو مقامی حکومتوں کے انتخابات میں تاخیر کی اصل وجہ قرار دینے کے باوجود تا خیری حر بوں کے خلاف اپنے قانونی اختیارات استعمال کر نے سے بد ستور کترا رہا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 10کے تحت کمیشن اپنے احکامات کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف تو ہین عد الت کی کاروائی کر نے کا مجاز ہے اعلیٰ عدلیہ کو اسی طرح کا کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے جس طرح 2013سے 2015تک سپریم کورٹ نے صوبوں کو مقامی حکومتوں کے انتخابات منعقد کروانے پر مجبور کیا تھا انہوں نے کہاکہ 2017کی مر دم شما ری کے حتمی نتائج آنے تک لو کل گور نمنٹ کی حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں تاہم گر وپ سمجھتا ہے کہ اگر 2017کی مردم شما ری کے عارضی نتائج کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات منعقد ہو سکتے ہین تو مقامی حکومتوں کی حلقہ بندیاں بھی انہی عبوری نتائج کی بنیاد پر ہو سکتی ہیں انہوں نے کہاکہ پار لیمان کو لیکشنز ایکٹ کے سیکشن 17میں ترمیم کے ذریعے حلقہ بند یوں کیلئے 2017کی مر دم شما ری کے عبو ری نتائج کے استعمال کی اجا زت دینی چا ہیے انہوں نے کہاکہ الیکشنز ایکٹ 2017کے تحت مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے کے 120دن کے اندر نئے انتخابات کا انعقا د کروانا ضر وری ہے تاہم واضح آئینی اور قا نونی ہد ایت کے با وجود بلو چستان میں مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہوئے دو سال، خیبر پختونخواء میں ایک سال سے زائد اور سندھ میں چار میں زیا دہ عر صہ گزرچکا ہے اسی طرح پنجاب میں مقامی حکومتوں کو اپنی مدمت پوری کر نے سے پہلے ہی مئی 2019میں تحلیل کر دیا گیا تھا ہم نے حزب اقتدار اور حزب اختلا ف میں شامل تمام سیا سی جما عتوں، عدلیہ سے استد عا کی ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور وں میں کئے گئے وعدے نبھائیں اور اختیارات اور وسائل کی مقامی سطح پر منتقلی کیلئے مقامی حکومتوں کے انتخا بات کے فی الفور انعقاد کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں