اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کا معاملہ، 32 وکلاء کیخلاف کیسز کی سماعت کیلئے 5 بنچ تشکیل

اسلام آباد: غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے کے خلاف احتجاج کے نام پر اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 32 وکلاء کے کیسز کی سماعت کے لئے 5 بینچ تشکیل دے دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری کاز لسٹ کے مطابق وکلاء کیخلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت 5 مختلف بینچ کریں گے۔ احسن مجید گجر سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس عامر فاروق، کلثوم رفیق سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس فیاض احمد انجم جندران، مظہر جاوید کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس غلام اعظم قمبرانی، خالد محمود کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس طارق جہانگیری، راجہ امجد سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس بابر ستار کریں گے۔

واضع رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 32 وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں