مفرور مظاہرین کو پناہ مت دیں، میانمار فوج کی وارننگ

ینگون:میانمار کی نئی فوجی حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مفرور مظاہرین کو کوئی پناہ نا دے۔ ملکی فوج نے اتوار کے روز ایسے سینیئر کارکنوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے، جو فوج کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹے جانے کے خلاف احتجاج میں سرگرم ہیں۔ پولیس کو سات ایسے جمہوریت نواز کارکنوں کی تلاش بھی ہے، جنہوں نے عوامی سطح پر کھل کر فوجی حکومت کی مخالفت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں