مسجد الحرام اور مسجد نبوی کھولنے کا فیصلہ جدہ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 8 رمضان آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،ماسک اور فاصلہ لازمی، مساجد میں رکھے قرآن مجید پڑھنے کی ممانعت جبکہ تراویح اور نماز عید پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آنے والوں کو جائے نمازساتھ لانا ہو گی،مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنیکی ممانعت ہو گی۔نماز پڑھنے آنے والوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر مسجد میں آنے کی اجازت دی جائے گی،اس کے علاوہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں مسجدوں کے واش رومزکو بند رکھا جائے گا اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں مساجد کے باہر حکومت کی جانب سے ہینڈ سینی ٹائزر رکھے جائیں گے اور آنے والے ہر شخص کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ان کے استعمال کے بعد مسجد میں داخل ہوں گے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)