محکمہ صحت حب کی گریڈ ایک تا 9 کی 66 اسامیوں پر بلوچستان ہائیکورٹ کا حکم امتناع جاری

حب (نمائندہ انتخاب) محکمہ صحت حب کی گریڈ 1 تا 9 کی 66 اسامیوں پر بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ لسبیلہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے بانی ڈاکٹر محمد خان شیخ نے جام غلام قادر ہسپتال حب کی اسامیوں پر معزز عدالت سے اسٹے آرڈر لے لیا،معزز عدالت کیجانب سے تمام اسامیوں کے انٹرویو کینسل کردیئے گئے ہیں،ڈاکٹر محمد خان شیخ کا کہنا تھا کہ جام غلام قادر ہسپتال حب کی ان اسامیوں کے انٹرویو 2021 میں پہلے ہی ہوچکے ہیں اور اس پر معزز عدالت میں کیس بھی زیر سماعت ہے لیکن جام غلام قادر ہسپتال حب کے MS اور DHO حب نے مبینہ بدنیتی کرکے ان اسامیوں کا اشتہار دوبارہ تشہر کرایا جو سراسر غیر قانونی ہے اس اشتہار کیخلاف ہم عدالت گئے اور معزز عدالت نے ان تمام اسامیوں پر اسٹے آرڈر جاری کردیا ہے,انہوں نے کہا کہ ان اسامیوں کے انٹرویو 2021 میں لیئے گئے اور انٹرویو دینے والے امیدواران ان اسامیوں پر آس لگائے بیٹھے ہیں کہ آرڈرز ہوں گے اور ان اسامیوں کے آسرے ان کی عمر بھی زائد ہوگئی ہیں جبکہ سیکریٹری ہیلتھ کے احکامات ہیں کہ گریڈ 1 تا 4 اسکیل کی اسامیوں پر یونین کونسل سطح پربھرتیاں کی جائیں،ڈاکٹر محمد خان شیخ کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب پریس کانفرنس کرکے حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے،دوسری جانب امیدواران نے معزز عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ بوگس ڈپلومہ نکال کر اہل امیدواروں کے آرڈر جاری کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں