عوام کو معیاری اور سستاگندم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، غفلت برداشت نہیں ہوگی، نور محمد دمڑ

پشین(این این آئی) صوبائی وزیرخوراک نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے صوبائی وزارت خزانہ کو اس مد میں 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں گندم کے معیار اور نگرانی میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، غیرحاضر ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں محمکہ خوراک کے زیر انتظام پی آر سینٹر کے دورے کے موقع پر پشین کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکرٹری خوراک اصغر خان حریفال اور سابق صوبائی وزیر سکندرعمرانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دومڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ عوام کو معیاری اور سستاگندم فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے 6 مئی سے بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزارت خزانہ کو اس کے لیے 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے صوبائی محکمہ خوراک کو بیگز کی خریداری کیلئے 13 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے پی آر سینٹر کے گوداموں میں موجود گندم کا معائنہ کرتے ہوئے سٹاک رجسٹراور ملازمین کی حاضری رجسٹر چیک کیا انہوں نے پشین کے گوداموں میں موجود گندم کے معیار اور مو¿ثر نگرانی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پی آر سینٹر کے سٹاف کے خدمات کو سہراہا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ زون سلمیان کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جابربلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمعہ خان، اکاونٹ آفیسر مجیب خان اسسٹنٹ، فوڈ کنٹرولرسید جمیل آغا، محمدجان ، نقیب خان ، سیف الرحمان کاکڑ اوردیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں