پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت آج مقرر کرنے کا امکان ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی نرخ میں فی لیٹر پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، خیال رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارا چڑھاو¿ دیکھا گیا ہے، آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 88 ڈالر پچاس سینٹ فی بیرل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں