بھارت میں تیز رفتار بس حادثے کا شکار، 19مسافر ہلاک، 8زخمی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 19افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ مسافر بس میں تعطیلات گزار کر واپس گائوں جانے والے 25افراد سوار تھے ، حادثہ کبیر دھم ضلع میں بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے گہرے نالے میں گر گئی۔ یہ نالا کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی سے بھرا ہوا تھا اور اتنا چوڑا اور گہرا تھا کہ بس ڈوب گئی۔ نالے سے 19 لاشیں نکالی گئیں جن میں سے 12 خواتین تھیں جبکہ 8 زخمیوں کو شدید چوٹوں کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے بقیہ 5 افراد کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔
Load/Hide Comments