غیر مقامی بھرتیوں سے حکومت نوجوانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے، بی این پی عوامی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی خضدارکے ضلعی آرگنائزر چیئرمین منیراحمد زہری، ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی ودیگر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی ممبران اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں غربت کے مارے بے روزگار انجینئرز بے روزگار نوجوانوں کی دادرسی کرنے والاکوئی نہیں ہے بے روزگار انجینئرز کے کوٹے پر غیر مقامی کو بھرتی کرکے انکے حقوق پر براہ راست ڈاکہ ڈالا جارہاہے یہاں میرٹ کی پامالی آسامیوں پر غیر منصفانہ بندربانٹ ناقابل برداشت عمل بن چکاہے بی این پی عوامی بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے ہرفورم میں آواز بلندکی ہے پارٹی قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری جب برسراقتدار تھے توانہوں نے یہاں کے بےروزگار تعلیم یافتہ پڑھالکھا نوجوانوں کو 17/16 گریڈ سے 18 گریڈ تک نوکریوں میں کھپایاگیا اور اس کے علاوہ بی این پی عوامی کے قائدین ہرمحکمہ میں میرٹ اور معذور افراد کا کوٹہ کو بھی بحال رکھے گئے اب بد قسمتی سے بی این پی عوامی کی عوام دوست پالیسیوں کو دیکھ کربے روزگار نوجوانوں کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کیلئے پارلیمنٹ میں انکی راہیں روکی جارہی ہے ان لوگوں کو پارلیمنٹ میں لایاجاتاہے جسکو الف ب کی ابجد بھی یاد نہیں ہے انہوں نے کہا بے روزگار انجینئرز اور تعلیم یافتہ دیگر ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کے حقوق پر باہرکے نان لوکلز کو بھرتی کرکے یہاں کے نوجوانوں کو ماسوائے خودکشی کرنے کے باقی کچھ نہیں دے رہی ہے ، بے روزگار ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کی مایوسی کا ذمہ دار وہی پارلیمنٹرین ہیں جسے عوامی مینڈیٹ حاصل نہ ہونے کے باوجود زبردستی پارلیمنٹ میں بیٹھایاگیا ہے ، بی این پی عوامی کے سیاسی میدان میں رکاوٹ بننے کا مقصد جب یہاں کے مقامی بے روزگار نوجوانوں کے پوسٹوں پر نان لوکلز کو بھرتی کرواناہے ، بی این پی عوامی اسطرح کی غیرسیاسی اورغیرجمہوری عمل کو ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ایک طرف بلوچستان میں تعلیمی میدان میں نوجوانوں کو جان بوجھ پر تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے ، دوسری جانب غیرمقامی نان لوکلز کو انکے کوٹہ پر بھرتی کرکے یہاں کے نوجوانوں کے حقوق پر برائے راست ڈاکہ ڈالا جارہا ہے بی این پی عوامی انجینئرز کی خالی اسامیوں پر غیر مقامیوں کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور اپنے علاقہ سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندگان کی توجہ یہاں مبذول کرانے کی گوش گزار کرتے ہیں کہ آپ ہی یہاں کے نوجوانوں کی حقوق کا پاسبان ہو مگر خواب خرگوش سے بیدارہوکر نوجوانوں کے کوٹہ دفاع کریں انہوں نے آخر میں کہا بی این پی عوامی وزیراعظم پاکستان, وزیر اعلی بلوچستان ودیگر ارباب اختیار داروں کوفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے پوسٹوں پر باہر کے نان لوکلز کی بھرتی کا نوٹس لیکر ان پر فوری پابندی لگادیں تاکہ مزید بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں