تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات

لاہور/کوئٹہ(یو این اے )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ مشر محمود خان اچکزئی کی سربرای میں وفد نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بی این پی سے ثناءاللہ بلوچ، پی ٹی آئی کے اخونزادہ حسین یوسفزئی اور مجلس وحدت المسلمین کے اسد نقوی شریک تھے۔ملاقات میں انہیں حال ہی میں جماعت کی امیری کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہم نے اس تحریک کی اساس اور اب تک کی پیشرفت پر ان کو آگاہ کیا اور جماعت اسلامی کی تحریک میں شامل ہونے کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ اس بات پر اتفاق ہے کہ جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں جو آئین اور جمہور کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ان کو قریب آنا چاہئے اور مل کر آگے بڑھنا چاہئے۔جماعت اسلامی کے امیر نے وقت مانگا کہ رواں ماہ 25 تاریخ کو ان کا شوروی اجلاس ہے جس میں اس وفد کے گزارشات پر غور کیا جائے گا اور ہم کسی متفقہ فیصلے پر پہنچ کر اپنا لائحہ عمل سامنے لائے گے۔ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق وفد نے امیر جماعت اسلامی کو 8 مئی کے دن تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے آئین و قانون کی بالادستی کو لے کر منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت دی۔یہ تحریک اقتدار کے حصول کے لئے نہیں ہے بلکہ صحیح معنوں میں آئین و قانون کی بالادستی کی تحریک ہے جسے ہم تب تک جاری رکھے گے جب تک اس ملک میں عوام کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں