بیوٹمز میرٹ کی پامالی پر کارروائی کے بجائے اساتذہ گرفتار کر رہی، وائے ای اے

کوئٹہ (پ ر) ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماو¿ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز ( بیوٹمز) انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی میں بد انتظامی، من پسند افراد کی تعیناتی اور میرٹ کی پامالی کے خلاف اساتذہ کے جدو جہد کو سپوتاڑ کرنا اور اساتذہ و انجینئرز کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ میرٹ کی پامالی و من پسند افراد کے خلاف کاروائی کرنےکی بجائے اساتذہ کو تنگ کر رہی ہے۔ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماو¿ں نے اپنے بیان میں چانسلر و دیگر اعلیٰ حکام سے اساتذہ کی گرفتاری، میرٹ کی پامالی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے نام نہاد رجسٹرار اس کھیل کا اہم مہرہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے اساتذہ و انجینئرز کی جدو جہد کی حمایت کرتے ہیں اور انتظامیہ کی ناروا سلوک کے خلاف اساتذہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں