افضل مروت کی جگہ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، علاوہ ازیں سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں