صدر بلوچستان میں امن سے پہلے سندھ والوں کو کچے کے ڈاکوﺅں سے تحفظ دیں، حافظ حمداللہ

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری بلوچستان میں امن وامان پر اجلاس کرنے سے پہلے سندھ کے باسیوں کو تحفظ دیں سندھ پر کشمور کندھ کوٹ اور کچے کے ڈاکوﺅں کا راج ہے سوال یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور انتظامیہ کہاں ہے؟ 14 سالہ ایاز پٹھان 14 اپریل کو گڈو کشمور کندھ کوٹ کے ڈاکوﺅں نے اغوا کیا ہے جس کا باقاعدہ ویڈیو بھی ڈاکوﺅں نے وائرل کیا ہے زنجیروں میں جکڑا زار وقطار رونے والا بچہ رہائی کی درخواست کررہا ہے حکومت فوری نوٹس لیں ڈاکو رہائی کے بدلے 50لاکھ تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں جو بے بس والدین کی بس میں نہیں ۔ وزیراعلی اور گورنر سندھ سے مطالبہ ہے کہ ایاز پٹھان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ۔ بلاول بھٹوزرداری اور آصف علی زرداری صوبائی حکومت کو پابند کرے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں بچے کو بازیاب کرائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں