ڈسٹرکٹ کونسل نصیر آباد کا 14 کروڑ 6 لاکھ 63 ہزار کا بجٹ کثرت رائے سے منظور

ڈیرہ مراد جمالی (یو این اے )ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآباد کا بجٹ اجلاس وائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا کھوسہ کی صدارت میں شروع ہوا بجٹ اجلاس میں چیئرمین حاجی فریدالحق لہڑی نے 14 کروڑ 6لاکھ 63ہزار کا بجٹ پیش کردیا۔جسے اکثریتی رائے سے منظور کرلیا گیا ضلع بھر میں ٹف ثائلز اور چھوٹی پلیں تعمیر کی جائیں گی خواتین ممبران اگر دستکاری سینٹرز کی خواہش مند ہیں تو ہمیں ترقیاتی امور کے لیے درخواستیں جمع کروائیں تمام چیئرمینز اور مخصوص ممبران کو پندرہ پندرہ لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی جائے گی دفاترز اور رہائش گاہ کی تعمیر و مرمت کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے بجٹ کے تمام ممبران کے لیے برابری کی بنیاد پر بجٹ فراہم کیا جائے گا ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا بجٹ اجلاس سے خطاب اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی فرید الحق لہڑی یونین کونسلز کے چئرمینز میر محمد پتافی محمد شریف لہڑی میررسول بخش عمرانی حاجی محمد حسن لہڑی عبدالروف لہڑی میر فرید خان عمرانی محمد ابراہیم مری میر جان مینگل سردار خان شر نیاز محمد عمرانی سید باقر شاہ ڈاکٹر فاروق لہڑی اقلیتی کونسلران تارا چند مہندر کمار سمیت مرد خواتین کونسلران ضلعی چیف آفیسر بابو غلام سرور سولنگی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی فرید الحق لہڑی اور کنوینر وائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا خان کھوسہ نے کہا کہ ضلع بھر کو ترقی یافتہ بنانے کےلیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے بجٹ کی فراہمی سے ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں میں مساوی طور پر بجٹ کی تقسیم کا عمل مکمل کر کے جلد ترقیاتی عمل شروع کیا جائے گا تمام اسکیمات عوام کی خواہشات کے مطابق ہی منظور کی جائیں گی جن سے عوام دیرپا تک استفادہ حاصل کریں ہم پر جو عوام نے ذمہ داری عائد کی ہے ان شا اللہ اس کی انجام دہی تک ہرگز سکون سے نہیں بیٹھیں گے عوامی حقوق کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ضلع بھر کے تمام یونین کونسلز کے چیئرمینز اور مرد خواتین کونسلران اور اقلیتی ممبران کو ساتھ لے کر چلیں ہم بالا تفریق ضلع بھر کی عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں ان شا اللہ اپنے فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہیں برتیں گے ضلع بھر کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری ذمہ داریوں کا بنیادی جزو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں