چمن کوژک ٹاپ پر پھنسے ڈرائیوروں کا ڈپٹی کمشنر آفس بند کرنے کا فیصلہ

چمن (یو این اے) چمن میں آل پارٹیز لغڑی اتحاد کی ہڑتال کے باعث گزشتہ 15 دنوں سے کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک کے مقام پر بند کیا ہے جس سے ڈرائیوروں کے خرچے ختم ہوگئے اور رہن سہن کا مسئلہ ہے جس پر ڈرائیوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوکر آج کے دن تک راستہ نہ ملا تو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیکر بند کیا جائیگا واضح رہے چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ رجیم کے خلاف آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کا 15 روز سے سخت احتجاج جاری ہے جس میں پاسپورٹ دفتر Bisp دفتر اور تمام بنک بھی بدستور بند رکھے ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک مقامی افراد کیلئے پاسپورٹ کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں