سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ

لاہور (انتخاب نیوز) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیمنٹ کی بوری میں 30 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،سیمنٹ کا ریٹ ریٹیل میں 1230 روپے فی بیگ تک پہنچ گیا، قیمتوں میں اضافے پر سیمنٹ ڈیلرز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی اور رئیل سٹیٹ کا کاروبار پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے ، قیمتیں بڑھا کر کمپنیاں اس سیکٹر کے لئے مزید مسائل پیدا کر رہی ہیں ،قیمتوں میں اضافے کی وجہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں