دو برس قبل بارشوں سے پنجگور کے متاثرہ ڈیموں کی مرمت تاحال نہیں ہو سکی

پنجگور ( نامہ نگار ) محکمہ ایریگیشن کی عدم توجہی کی وجہ سے پنجگور کے مختلف ڈیمز کی حالت تشویشناک ہو گئی تفصیلات کے مطابق 2022-23کے طوفانی بارشوں سے پنجگور کے بیشتر ڈیم کو نقصان پہنچا مگر دو سال گزرنے کے باوجود ڈیموں کی تعمیر اور مرمت کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیا گیا ہے ۔ نیوان ڈیم ، پسکول ڈیم ، پاردان ڈیم ، سوراپ ڈیم ، گومازی ڈیم سمیت دیگر ڈیمز اور حفاظتی بندات کو کافی نقصان پہنچا ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ محکمے کے افسران نہ ان ڈیمز کا معائنہ کرتے ہیں اور نہ ہی محکمہ ان کی مرمت کے لیے اقدامات کرتا ہے جس سے علاقے کے مکین سخت پریشان ہیں کہ اگر خدا نہ خواستہ مزکورہ ڈیمز ٹوٹ جائیں تو بہت سے جانی آور مالی نقصانات کا خطرہ ہے، محکمہ ایریگیشن کو چاہئے کہ پنجگور کے تمام ڈیمز کا جائز ہ لین اور مرمت کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں