8سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کر نیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مدعی نے مقدمے میں بتایا کہ ملزم ارسلان نے میرے 8 سالہ بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی۔آر اے بازار پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں