چین کاروس کو ہتھیاروں کی فراہمی کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں،یورپی یونین

سنگاپور (صباح نیوز)یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چین کاروس کو ہتھیاروں کی فراہمی کا کوئی ثبوت موجود نہیں ۔ انہوں نے سنگاپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے روس کوہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کا عہد کیا ہے اور ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ وہ روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کررہا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ روسی فوجی سازوسامان میں مغربی ممالک جیسے کہ امریکا، یورپ یا برطانیہ میں تیار کردہ پرزوں کا استعمال ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں