جسٹس بابرستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج (پیر کو)۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ آج (پیر کو) سماعت کرے گا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔
Load/Hide Comments


