5000 نرسز کی نئی پوسٹوں کی منظور دی جائیں ، ترجمان بلوچستان نرسز فیڈریشن
کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نرسز فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں نرسز کی کل تعداد 1389۔جبکہ ڈاکٹروں کی کل تعداد 7689 صحت کے شعبہ میں سب سے کم تعداد نرسز کی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ۔ سیکرٹری صحت ۔ ڈائیریکٹر جنرل نظامت صحت ۔ڈائریکٹر نرسنگ بلوچستان سے گزارش ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہنگامی بنیادوں پر کم سے کم 5000 نرسز کی نئی پوسٹیں منظور کی جائیں ۔نیز نرسز کی رہائش کے لئے بھی بجٹ منظور کیا جائے ۔نرسنگ کالجز کی اور نرسنگ ہاسٹلوں کی صفائی مرمت رنگ و روغن اور شادی شدہ نرسز کے لئے میرج کالونی بنائی جائے ۔نرسنگ کالجز کے لئے ڈگری پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔تمام کالجز کو کوسٹرز دی جائیں ۔نرسز کو ایک رننگ بیسک تنخواہ ہائی رسک الانس دیا جائے ۔سٹوڈنٹس نرسز کا وظیفہ بھی 20 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کیا جائے ۔سابقہ ادوار میں نرسز کے پیشے کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔


