بلوچستان میں ہزاروں غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہزاروں غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔سدرن کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سوئی سدرن نے آپریشن کیا جبکہ کوئٹہ، ڈیرہ اللہ یار، مستونگ اور پشین میں بھی چھاپے مارے گئے۔سوئی 7500 سے زائد غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کر دیے گئے ہیں اور گیس چوری میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


