بلوچستان میں اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کوئٹہ(یو این اے )اے این ایف نارکوٹکس فورس کی بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔بلوچستان کے ضلع پشین کے پہاڑی علاقے سرانان سے ایک ہزار چار سو پچاس کلو چرس برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ، مغربی بائی پاس کوئٹہ پر خیزی چوک کے قریب ایک گاڑی سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اے این ایف حکام نے ان کارروائیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں