ڈیرہ مراد جمالی ، منگیتر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی لاش پٹ فیڈر کینال سے برآمد

نصیرآباد( آئی این پی ) بیس دن قبل ڈیرہ مراد جمالی میں منگیتر کے ہاتھوں مبینہ سفاکیت سے قتل ہونے والی خاتون کی لاش کو ایف سی 114ونگ کے افسران اور جوانوں نے بڑی جدوجہد کے بعد بیدار پل پر پٹ فیڈر کینال سے نکال لی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثہ کے حوالے کردی گئی مقتولہ کی لاش کو نکالنے کے لیے ایف سی 114ونگ نے کشتیوں کے زریعے ایک ہفتے تک پٹ فیڈر کینال میں ریسکیو آپریشن بھی کیا تھا مگر لاش نہیں مل سکی تھی اج ایف سی 114ونگ نے دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا تو بیدار پل ریگولٹر کے نزد مقتولہ کی لاش ملی سٹی پولیس کے مطابق مقتولہ کے منگیتر عبدالغفار نے انہیں قتلِ کرکے اس کی لاش پٹ فیڈر کینال میں پھینک دی تھی پولیس نے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments