ایم ڈبلیو ایم کا کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس نے کرم میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جاری تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک گیر دھرنوں کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں، بلاول بھٹو کراچی واقعے پر تحقیقات کرائیں، امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حکومت سستی نہ کرے۔سینیٹر راجا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بے گناہوں کا خون بہاکر انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں