گنداواہ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

جھل مگسی( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے گنداواہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ، ملزم واردات کے بعد فرار ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گنداواہ کے علاوہ گہیلاشار میں ملزم نے فائرنگ کرکے عبدالمجید کو قتل جبکہ ان کے داماد محمد حنیف کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، نعش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں