کوئٹہ میں دو دنوں کے دوران 26چوری و ڈکیتی کے وارداتیں،ایف آئی آر درج
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دو دنوں کے دوران 26 چوری و ڈکیتی کے واردات کی ایف آئی آر درج ہوئے ۔ جس میں زیادہ تر موٹر سائیکل چوری و موبائل چھیننے کے 4 واردات ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دو دنوں کے دوران 26 چوری و ڈکیتی کے واردات کی ایف آئی آر درج ہوئے ۔ جس میں زیادہ تر موٹر سائیکل چوری و موبائل چھیننے کے 4 واردات ہوئے ہیں زرغون آباد میں تیمور خان سے ایک عدد موبائل اور 15 ہزار روپے چوروں نے گن پوائنٹ پر لے اڑے۔جبکہ تھانہ بروری میں چارموٹر سائیکل چوری کے واردات ہوئے ۔ جمیل احمد ،ضمیر احمد ،محمد عرفان کے موٹر سائیکل چوری اور سید محمدمہدی سیگن پوائن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینا گیا ۔جبکہ سول لائن میں بھی دو موٹر سائیکل چوری کے واردات ہوئے جس میں حاجی محمد نامی شخص کا موٹر سائیکل سول ہسپتال سے چوری ہوااور بالا چند نامی کا موٹر سائیکل چوری ہوا۔ جبکہ تھانہ صدر کے ایرے میں میکس پروٹوز بیکری میکس کے سامنے عبدالقاہر نامی شخص کے گاڑی سے ایک عدد موبائل آئی فون پرومیکس چوری کی واردات ہوئی ۔اور تھانہ نیو سریاب کے ایرے بلوچستان میڈیکل اسٹور نزد عوامی پمپ کے سامنے سخاوت علی کی موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی ۔اور تھانہ امیر محمد دشتی کے ایرے میں دو موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئے جس میں سہیل نامی کی موٹر سائیکل اور آصف علی نامی شخص کا موٹر سائیکل چوری ہوااور تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے ایریدو چوری کے واردات ہوئے ایک میں بلال کالونی میں عمیر نامی شخص کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چور دو عدد CD70 موٹر سائیکل اور 4 تولہ سونا اور 15 ہزار روپے گھر سے چوری کی واردات رپورٹ ہوا۔اور تھانہ سریاب کے ایرے میں محمد وسیم شاہد نامی شخص کی موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی ۔اور جناح ٹاون کے ایریے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈکیتوں نے رحمت اللہ نامی شخص سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینا۔اور تھانہ قائد آباد کے ایرے میں عاصم شہزاد کی موٹر سائیکل چوری ہوئی ۔تھانہ نیو کچلاک کے ایرے میں عزت اللہ کی موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوا۔تھانہ عبدالخالق شہید کے ایریے میں ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر دو عدد موبائل لے اڑے ۔تھانہ سٹی میں بھی ایک موٹر سائیکل چوری کا واردات ہوا۔