بلوچستان میں برف باری سے پہاڑی راستوں پر ٹریفک متاثر اور سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے

کوئٹہ (یو این اے) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 18 دسمبر تک کے لیے برف باری اور ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے، جس کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے، عوام اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں